کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعۃ الحرمین کی سالانہ تقریب تخصص فی الافتا والدعوۃ ، حفظ القرآ ن‘ ناظرہ واسکول کل 9مارچ بروز منگل بعد نمازعصر ہوگی ۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان حافظ ساجد انور، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا شمشیر شاہد‘ مولانا قاری سیف البر، مولاناعلی زمان کاشمیری، سیف الدین ایڈووکیٹ ‘ مولانا مفتی عطاالرحمن ودیگر خطاب کریں گے۔