ورکنگ ویمن کے تحت کانفرنس آج ہوگی

128

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)عالمی یوم خواتین کے مو قع پر ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ویمن کانفرنس کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر 8مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اس دن کی مناسبت سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر حسب روایت ویمن کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کی صدارت سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئر پرسن شمیم ممتاز کریں گی۔ ممتاز بینک کارطاہرہ رضا اور معروف سائیکا لوجسٹ نوشین شہزاد کورونا کے تناظر میں ویمن لیڈر شب چیلنجزاور مواقع پر اظہار خیال کریںگی۔کانفرنس کے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔