ترقی پسند معاشرے کیلیے خواتین کا تحفظ ناگزیر ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر

108

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کے حقو ق کا تحفظ ناگزیر ہے اور انہیں ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کے مثبت کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ خواتین کو آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرْ عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں قائم ویمن پارلیمنٹری کاکس کی جانب سے اس بار خواتین کے عالمی دن کو خصوصی طور پر اہل خواتین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں خصوصی انتظامات کیے گے ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان پر جبر و تشد کا نشانہ بنانے کے معاملے پر عالمی برادری کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے اورقانون سازی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو جبری تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں اخواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔