خواتین کے عالمی دن پر ملک بھر میں حیا مارچ کا اعلان

198

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کے موقع پرآج کراچی سمیت ملک بھرمیں ’عورت مارچ‘ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس موقع پرحیا مارچ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پرآج 8 مارچ کو کراچی کے فرئیرپارک میں عورت مارچ کی جانب سے خواتین کے حقوق کواجاگرکرنے اورحقوق کے تحفظ کے لیے دھرنا دیا جائے گا۔دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کے تحت اجتماعات کے خلاف کراچی سمیت ملک بھرمیں حیا مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حیاء مارچ کے آرگنائزرزکا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے مقابل وہ ملک بھرمیں حیاء مارچ کا اہتمام کریں گے اورخواتین کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔