سراج الحق آج محفوظ عورت مستحکم معاشرہ سیمینار سے خطاب کریں گے

111

لاہور( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہاہے کہ 8 مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ملک بھر میں خواتین سیمینارز اور ریلیاں منعقد ہوں گی ۔ تمام صوبائی ہیڈکواٹرز اور ضلعی مقامات پر خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے خصوصی پروگرامات کیے جائیں گے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق لاہور کے نجی ہوٹل میں5 بجے شام مضبوط خاندان ، محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ کے عنوان سے سیمینارسے خطاب کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی توانا آواز ہے ۔ جماعت اسلامی نے ہر فورم پر خواتین کی عزت و تکریم اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے ۔ خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔