لیگی ارکان پر حملے کا اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا

131

اسلام آباد (آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے ہفتے کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں(ن) لیگی ارکان کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا اور حکام کو تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ناخوشگوار واقعے پراظہار افسو س کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں، سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہوگا،ارکان پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے، ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اسد قیصر نے کہا کہ ذمے داران کا تعلق جس پارٹی سے بھی ہو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔