ترک انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کو نشانہ بنانے والے 10 مجرمان کو عمر قید

297

ترکی کی انٹلیجنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے ڈائریکٹر ہاکان فیڈان کو نشانہ بنانے والے پلاٹ میں ملوث گلینیسٹ ٹیرر گروپ (ایف ای ٹی ای) کے دس مشتبہ ارکان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دہشت گرد گروہ سے وابستہ سابق پولیس سربراہان سمیت مدعا علیہان پہلے ہی ایف ای ٹی او سے وابستہ دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ گروپ عدلیہ ، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں بشمول فوج میں دراندازیوں کے ذریعہ منظم تھا۔

7 فروری 2012 میں ترک انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ہاکان فیڈان کو عدالت میں پیشی کا بلاوا آیا لیکن انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم رجب طیب اردوان کی ہدایت پر آخری لمحے میں عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔ در حقیقت اُن کیخلاف یہ کیس جعلی ثبوتوں کی بنیاد پر تھا اور انہیں قید کرنے کی کوشش تھی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس سروس میں اس گروہ کی دراندازی کا مقصد حکومت کے امیج کو خراب کرنا تھا۔

یہی وہ گروہ تھا جس نے 2013 میں حکومت کے قریبی لوگوں کو حراست میں لے کر اسی طرح کی سازش کی تھی اور آخر کار فوج کو استعمال کرتے ہوئے بغاوت کی کوشش کی تھی۔

عدالت نے “حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش” کے الزام میں پولیس چیف یورت اتین ، علی فوٹ یلمازر اور ایرول دمیرن سمیت ملزمان کیخلاف عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے، جبکہ ایک صحافی کو گروہ کی رکنیت اور تحقیقات کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر 8 سال 4 ماہ قید کی سزا سنائی ہے گئی۔ ایک دہشت گرد گروہ کی رکنیت اور  کی خلاف ورزی کے الزام میں چار ماہ قید۔ مجرمان میں 2 وکیل بھی شامل ہیں جس میں سے ایک ، سدرتین سرکایا ، جیل میں موجود ہیں جن کیخلاف الگ مقدمے کی سماعت جاری ہے ، جبکہ دوسرا وکیل بلال بیرکٹر مفرور ہے۔