جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ

346

وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیےایک ماہ کے لیے دفعہ 144 لگا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144کے دوران اسلحے کی نمائش،گاڑیوں پر کالے شیشے کے استعمال پر پاپندی عائد ہو گی،ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق  امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144لگائی گئی ہے۔