امریکی سینیٹ: 19 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف پیکج منظور

226

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے 19 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکج منظور کرلیا، ریلیف بل کےتحت امریکی شہریوں کو 1400 ڈالر فوری دیےجائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے کورونا بحران کے دوران عوام کو ریلیف دینے کےلیے پیکج منظور کرلیا گیا ہے ۔

خیال رہے سینیٹ نے 19 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے جبکہ کورونا بل میں ترامیم کے باعث ایوان نمائندگان دوبارہ منظوری دے گا ، تاہم سینیٹ میں بل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گیے تھے۔

امریکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے پیکج کی منظوری کے بعد ریلیف بل کے تحت ہر امریکی شہری کو 1400 ڈالر فوری دیے جائیں گے جبکہ  ڈیموکریٹس پارٹ 14 مارچ سے پہلے بل کی منظوری چاہتی ہے کیونکہ کورونا کے باعث جاری بے روزگاری امدادی پیکج 14 مارچ کو ختم ہورہا ہے۔