موجودہ حکومت میں گالم گلوچ عام ہو گئی، سراج الحق

821

ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں دلیل کی بات ختم اور گالم گلوچ عام ہو گئی۔

ملتام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عام ہو گئی ہے اور عوام کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی جاگیر داروں سرمایہ داروں کے کلب بن چکے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے پیسے لے کر سینیٹ کے لیے ریوڑیوں کی طرح ٹکٹ بانٹے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹیں فروخت کرنا شرمناک ہے، سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا اور جو ہو گا وہ جلد سامنے آجائے گا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں دلیل کی بات ختم اور گالم گلوچ عام ہو گئی ہے، اپوزیشن رہنماؤں پر حملہ افسوسناک ہے اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے گا۔