مچھلی کے پیٹ سے زندہ کچھوا برآمد

375

واشنگٹن: مچھلی کے پیٹ سے زندہ کچھوا نکل آیا، مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والے زندہ کچھوے کی  تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے والی کہاوت نے سب کو حیرت زدہ کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے فِش اینڈ وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ (ایف ڈبلیو سی) نے مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والے زندہ کچھوے کی تصویر کو فیس بک پر شیئر کیا اور اس کے ساتھ واقعہ کو بھی تحریر کیا ہے۔

ایف ڈبلیو سی نے لکھا کہ ادارہ مچھلی پر تحقیق کر رہا تھا جس کے لیے وہ کچھ نمونے لے رہا تھا اور اس دوران انہیں ایک مچھلی کے پیٹ میں تھوڑی ہلچل محسوس ہوئی جس پر ہمیں تشویش ہوئی اور ہم نے مچھلی کا پیٹ چاک کردیا۔

ایف ڈبلیو سی محقیق کا کہنا تھا کہ جب لیب میں اس کا پیٹ کاٹا گیا تو اس کے اندر سے زندہ کچھوے کا بچہ نکل آیا جبکہ محققین نے اس کچھوے کو پانی کے قریب چھوڑ دیا، جس نے سانسیں بھی لیں اور پھر پانی میں غائب ہوگیا۔

واضح رہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے والی کہاوت تو سب نے سن رکھی ہے لیکن آج ایف ڈبلیو سی نے ایک مرتبہ اس کہاوت کا عملی نمونہ مچھلی کے پیٹ سے زندہ کچھوے کو نکلتے دیکھ لیا۔