آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا نیا پرومو جاری کردیا

560

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا ہے،پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کیلئے دی جانے والی قربانیوں کاپیغام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک اور نیا پرومو جاری کیا ہے ، پرومو میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کیلیے دی جانے والی قربانیوں کاپیغام ہے اور پاکستانی قوم کےعزم اور حوصلےکو بیان کیاگیاہے ، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحدہوکرپاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیاہے۔

خیال رہے ‘یوم پاکستان’، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اور اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی اور وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

خیال رہے اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلا اسلامی جمہوری ملک قرار دیا گیا جبکہ یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔