عثمان بزدار  جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہم

264

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہم ہوگئے۔ وزیراعلیٰ نے عوامی مسائل حل نہ کرنے اور منصوبوں میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کردی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات  سیکریٹریز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ سیکریٹریز عوامی مسائل فوری حل کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں۔ کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام کی توقعات پر نہ اترنے  والے افسر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جونتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔ دیانتدار اورفرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ فلاح عامہ کی ہر سکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی۔ عوامی منصوبوں کے لیے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے۔ منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں۔