کراچی ایکسپریس ٹرین حادثے پر وزیر ریلوے کا بیان آگیا

626

کراچی ایکسپریس حادثے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی کا بیان آگیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ حادثہ میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔شہریوں کی سیفٹی سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ 4 سے 5روز میں مل جائے گی۔

وزیر ریلوے نے اپ گریڈیشن سے متعلق آج اجلاس بلانے کا بھی اعلان کردیا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی جی ریلویز عارف نواز نے بتایا کہ 9 بوگیاں ڈی ریل ہوئیں،5 بوگیاں کھائی میں گری ہیں۔ تمام بوگیوں سے مسافروں کو نکال لیاگیاہے۔مسافروں کی سیکیورٹی اور سیفٹی اولین ترجیح ہے۔مسافروں کےسامان کی حفاظت ہماری ذمےداری ہے۔

آئی جی ریلویز کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کےنام سے ہوئی ہے۔ ریلوے حکام ، سکھر پولیس اور ضلعی انتظامیہ موجود ہے۔