انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ باغبانان کلب نے جیت لیا

187

پشاور(جسارت نیوز)کے پی فل کنٹیکٹ کراٹے اسو یسی ایشن( شن کیوکشنکائی) کے زیر اہتمام باغبانان شن کیوکیشن کراٹے اکیڈمی کے کوچ اعزاز اللہ صافی کے تعاؤن سے انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر صدر برکس کلین ایسوسی ایشن ارمڑ پشاور حاجی شاہد خان ‘ نعیم خان ایس ایچ او تھانہ ارمڑ اور امیر حمزہ خان پراپرٹی ڈیلر شہزاد خان مہمانان خصوصی تھیں جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر آرگنائزرز کیلئے شاہدخان نے 35 ہزار جبکہ امیرحمزہ خان نے 20 ہزارروپے کا اعلان کیا۔مقابلے 7 ویٹ کٹیگریز میں ہوئے۔ 60کلو گرام میں سیف اللہ‘ -60 کلو گرام میں محمد ایوب ‘50کلو گرام میں عاصم‘45کلو گرام میں جلال الدین‘35 کلو گرام میں عزیز اللہ‘ 30 کلو گرام میں شفیع اللہ اور25کلو گرام میں عبداللہ عمر کامیاب قرار پائے۔