اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کرکٹرز وزیراعظم کی تعریف کرنے لگے

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹرز بھی وزیراعظم کی تعریف کرنے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں قومی ٹیم کے آل رائونڈر اور ٹی ٹوئنٹی میں رنز مشین بنانے والے محمد حفیظ نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ایک جارحانہ اقدام ہے۔عمران خان کی طرف سے اعتماد کے ووٹ لینے کے بعد ایک اور آل رائونڈر عامر یامین نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح عظیم کپتان۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، اس مرتبہ انہوں نے 178ووٹ حاصل کیے، اکثریت کے لیے وزیراعظم کو 172 ووٹ درکار تھے۔