سکھر، شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم جاری

140

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تیزی سے جاری ہے، عملے کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں آوارہ کتوں کو تلف کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو سگ گزیدگی کے واقعات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن نثار احمد میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر کتا مار مہم میں تیزی لائی گئی ہے، میں خود اور متعلقہ افسران مہم کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ مہم کو مؤثر بناتے ہوئے آوارہ کتوں کا خاتمہ یقینی بنائیں اور آوارہ کتوں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریوں سے شہریوں کو بچایا جائے۔