پورے سندھ میں خواتین کے ہنر کاری مراکز قائم کریں گے، سیدہ شہلا رضا

138

میہڑ (نمائندہ جسارت) ترقی نسواں کی صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے یوتھ اور اسپورٹس ادارے کے تعاون سے ایکشن فار کمیونٹی ڈیویلپمنٹ خواتین کے ہنر کاری مرکز کا افتتاح کیا اور خواتین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تقریب میں مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ شہلا رضا اور اسپورٹس محکمہ کے سیکرٹری سید امیتاز علی شاہ، یاسین قربان کونہارو، عمران کونہارو، عطا چوپان اور دیگر نے کہا کہ خواتین کی ترقی سے ملک ترقی کرے گا۔ خواتین کو ہنر مندی کے مواقف کم مل رہے ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ پورے سندھ میں خواتین کے ہنر کاری مراکز قائم کریں۔