لاڑکانہ، چور دکان کے تالے توڑ کر بیٹریاں، نقدی اور سامان چوری کرکے فرار

121

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ دڑی کی حدود اسٹیشن روڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے جنرل اسٹور کی دکان کے تالے توڑ کر بیٹریاں، نقدی اور سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر معلومات لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ اس حوالے سے متاثر دکاندار فہد پٹھان نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر چار بیٹریاں، 10 ہزار نقدی رقم اور 50 ہزار روپے کے سامان چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ چوری واپس کرکے ملوث چوروں کو گرفتار کیا جائے۔