سکھر، نویں اور گیارہویں جماعت کے انرولمنٹ فارم کی تاریخ میں توسیع

146

سکھر (نمائندہ جسارت) تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے انرولمنٹ فارم وصول کرنے کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے ایس ایس سی پارٹ ون (نویں) اور ایچ ایس سی پارٹ ون (گیارہویں) جماعت کے تمام ریگولر امیدواران کے انرولمنٹ فارم اور پرائیویٹ امیدواران کے رجسٹریشن فارم سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کے تحت بغیر کسی فیس کے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں 31 مارچ 2021ء تک توسی کی گئی ہے۔ صرف فی فارم فیس 100 روپے چارج ہوں گے۔ اسی طرح تمام خانگی اداروں کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ نویں اور گیارہویں جماعت کے مستقل امیدواران کے انرولمنٹ فارم اور پرائیویٹ امیدواران کے رجسٹریشن فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ بھی 31 مارچ مقرر، نجی تعلیمی اداروں کے ریگولر امیدواران (تمام گروپ) کے انرولمنٹ فیس 600 روپے، پرائیویٹ رجسٹریشن فی 1200 اور فارم فیس 100 روپے وصول کیے جائیں گے۔