جماعت اسلامی ٹنڈو جام کے امیر حافظ غیور کی زیر صدارت اجلاس

186

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان 10 مارچ کو ٹنڈوجام کا دورہ کریں گے، تیاریا ں جوش وخروش سے جاری، امیر جماعت اسلامی کا دورہ تاریخی ثابت ہوگا، حافظ غیور احمد۔ امیر جماعت اسلامی ٹنڈو جام حافظ غیور احمد نے اجمتاع ارکان وامیدواران سے خطاب کرتے ہوئے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کا دورہ ٹنڈوجام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت کا دورہ ٹنڈوجام تاریخی ہوگا۔ اس موقع پر وہ الخدمت ٹنڈوجام کے الخدمت اسپتال کا افتتاح کریں گے، جب المدنیہ سوسائٹی ٹنڈوجام میں شام پانچ بجے مضبوط خاندان مستحکم پاکستان کے عنوان سے فیملی ڈنر پروگرام سے خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام نے کہا ہر کارکن اس دورے کو کامیاب ترین بنانے کے لیے پوری کوشش کرے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری رائو طارق راجپوت، ناظم شہر سہیل شارق، الخدمت کے سر پرست اعلیٰ حماد علی بہادر، الخدمت کے جنرل سیکرٹری طاہر اسامہ نے بھی خطاب کیا اور دورے کے حوالے اپنی کارکردگی رپورٹ اراکین کے سامنے پیش کی۔