بلوچستان، مختلف حادثات میںتین افراد جاں بحق، 7 زخمی

111

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ضلع قلات کے علاقے نسگداس کے قریب قومی شاہراہ پر گاڑی اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق، دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا حادثہ کوئٹہ دشت روڈ پر پیش آیا جہاں گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔