سڑکوں کی خستہ حالی انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،طہ خان

250

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پی پی113کے امیرراناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاںطلحہ محمود،صدر سیاسی کمیٹی میاں عتیق الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے شہر بھر میں اہم سڑکوں کی تباہ حالی، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا اور اس وجہ سے لاکھوں شہریوں کا روزانہ متاثر ہونا صوبائی وضلعی حکومت، ایڈمنسٹریٹر اور متعلقہ اداروں کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث صرف ٹریفک جام کے مسائل ہی نہیںبلکہ عوام شدید جسمانی اذیت اور کرب کا بھی شکار ہیں۔ گزشتہ روز سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے مختص شدہ اربوں روپے کا بجٹ کہاں جاتا ہے کسی کے علم میں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور متعلقہ ادارے شہریوں کی حالت پر رحم کریں اور تباہ حال سڑکوں کی فی الفور مرمت و تعمیر کو یقینی بنائیں۔ سٹرکوں کی تعمیرکے لیے 4 ارب 67 کروڑ منظورہونے کے اعلان کے بعدجڑانوالہ روڈ، شیخوپورہ روڈ،جھنگ روڈ،سرگودھار روڈ اور دیگر سٹرکوںکو مرمت کرنے کیلیے ٹوٹی ہوئی جگہوں پر پتھرڈال دیے گے لیکن اس سے آگے ابھی تک کوئی کام نہیں ہواجس کے باعث سٹرکوںکی حالت پہلے سے کہیںزیادہ خراب ہوگی اور سڑکوں پر سفر کرنے والے شہری زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ شہر بھر میں سڑکوں کی تیاری اور خستہ حالی کے باعث سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے، جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ دوران سفر بہت بُرا حال ہوجاتا ہے، دھول مٹی کے باعث جو بیماریاں اور مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہ اس کے علاوہ ہیں۔ سڑکوںکی تعمیرو مرمت کے لیے جاری کردہ4ارب 67کروڑ کے اعلان کردہ پیکیج کو بھی 4ماہ ہونے کو ہیں لیکن نہ صوبائی حکومت، ایڈمنسٹریٹر، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے سڑکوں کی مرمت اور گڑھوں کی بھرائی کرا سکی اور نہ ہی ضلعی حکومت کے پیکیج اور منصوبوں پر کوئی کام ہوسکا اور فیصل آباد کے ایک کروڑ سے زائد عوام بدستور شدید مشکلات و پریشانیوں اور مسلسل بدحالی کا شکار ہیں۔