احد چیمہ کے ریمانڈ میں توسیع، مزید گواہ طلب، سماعت 10 مارچ تک ملتوی

76

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں استغاثہ کے گواہ عثمان انور کا بیان قلمبند کرلیا، عدالت نے مزید گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلیے طلب کرلیا اور احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔