عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے دوسرے وزیر اعظم بن گئے

171

اسلام آباد( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں دوسرے وزیر اعظم بنے ہیں جنہوں نے اپنی ایک ہی مدت میں 2 مرتبہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ لیا۔ 180 کے ایوان میں انہیں178 ووٹ ملے ۔اس سے قبل 1993ء میںنواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔