پنجاب اسمبلی: معلومات تک رسائی کا ترمیمی بل منظور

75

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں معلومات تک رسائی کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد چیف کمشنر کے عہدے پر کنٹریکٹ میں توسیع کا قانون ختم ہوگیا جبکہ چیف کمشنر کے کنٹریکٹ میں مزید 3 سال کی توسیع کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ ترمیمی بل چیف کمشنر کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلیے منظور کیا گیا ہے جبکہ وہ پہلے ہی 3 سال کی مدت کے لیے بطور چیف کمشنر تعینات تھے۔