پی پی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، لانگ مارچ کی تیاری کیلیے اہم فیصلے

108

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں نثار کھوڑو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں 26 مارچ کو پی ڈی ایم کی جانب سے ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں انتظامی طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ریلی کے روٹ کے تمام انتظامات کو مقامی تنظیم سے مل کر حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی کے سربراہ وقار مہدی ہوں گے جبکہ اراکین میں عاجز دھامراہ، ناصر سین شاہ، سرفراز راجڑ، سعید غنی، نعمان شیخ، شگفتہ جمانی، جاوید نایاب، منصور شاہانی ہوں گے۔ اجلاس میں صوبائی صدر کی جانب سے ڈویژنل دوروں کا بھی فیصلہ کیا گیا ان دوروں کا مقصد لانگ مارچ کی تشہیر اور بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔