لیگی رہنما کے ساتھ حکومتی غنڈہ گردی پرپیپلز پارٹی کی مذمت

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے سامنے ن لیگی رہنماؤںسے پی ٹی آئی کے کارکنان کا رویہقابل مذمت ہے، افسوس ناک مناظر اس وقت دیکھے گئے جب ن لیگ کے رہنما پریس کانفرنس کر رہے تھے کیونکہ حکومت کی جانب سے ایک غیر آئینی اجلاس قومی اسمبلی میں بلایا جا رہا تھاجہاں ایک منظم منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنان کو اندر بھیج کراس طرح کی غنڈہ گردی کرائی گئی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وڈیو بیان میں جاری کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ بالخصوص رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ بہت افسوسناک تھاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ وہ ایک فاشسٹ جماعت ہے جو کہ ہم ایک عرصے سے کہتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے اندر بھی ٹولیوں کی شکل میں لوگوں کو بھیجا جارہا ہے جنہوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ ہماری خواتین ایم این ایز کے دروازوں پردستک دیکر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی 3 مارچ کو قومی اسمبلی میں ہار چکی ہے اور عمران نیازی پر عدم اعتماد کا اظہار ہو چکا ہے جو کہ ان سے برداشت نہیں ہو رہا اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج اسلام آباد کے اندر یہ لوگ بدمعاشی پر اتر آئے ہیں۔