جامعہ حنیفیہ میں سالانہ تقریب ختم بخاری آج ہوگی

203

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب ختم ِ بخاری شریف وتکمیل حفظ و ناظرہ قرآن مجیدآج بعد نماز عصرجامعہ حنیفیہ فاروقی مسجد سعود آباد میں ہوگی ۔تقریب میں بخاری شریف کی آخری حدیث کادرس صدر رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا عبدالمالک پیش کریںگے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان مولانا حافظ ساجد انورہوں گے ۔ اس کے علاوہ اس تقریب سے منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مفتی شمشیر شاہد اور امیر جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ توفیق الدین صدیقی بھی خطاب کریں گے جبکہ تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔