سینیٹ انتخاب‘ الیکشن کمیشن نے ذمے داری پوری نہیں کی‘جسٹس (ر) وجیہ الدین

100

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عام لوگ اتحاد پارٹی کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی،وزیر اعظم نے 178 ارکان اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیکر ثابت کردیا کہ سینیٹ کا الیکشن صاف شفاف اور آزادانہ نہیں تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی خرید وفروخت پر ای سی پی کو اگر سرکاری اداروں سے بریفنگ لینی ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے سے ملک میں سیاسی استحکام آیا،عمران خان کو اعتماد کے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی لیکن وہ اپنی اکثریت ثابت کرنا چاہتے تھے تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔