حافظ نعیم ودیگر کی نصر اللہ شیخ کے بھائی کی نمازجنازہ میں شرکت

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی شعبہ مالیا ت کے نائب ناظم نصر اللہ شیخ کے بڑے بھائی احمد اللہ کی نماز جنازہ جامع مسجد اشرف سی ون ایریا میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان ، ڈپٹی سیکرٹری کراچی راشد قریشی ، امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ اہل محلہ، عزیزواقارب، جماعت اسلامی کراچی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔دریں اثنا احمد اللہ کے انتقال پر نائب امرا کراچی برجیس احمد ، ڈاکٹر اسامہ رضی ، راجا عارف سلطان ، محمداسحاق خان ، عبد الوہاب ،ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز،انجینئر سلیم اظہر،سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان ، ڈپٹی سیکرٹریز حافظ عبد الواحد شیخ،یونس بارائی ، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ ، عبد الرحمن فدا ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔