کیپٹن صفدر کیخلاف مزار قائد بے حرمتی کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم

84

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدراور مریم نواز کیخلاف قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی درخواست میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔مقامی عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملے کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مزار قائد کی بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو معاملے کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو25 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا اور مزار کی بے حرمتی کی جس کے بعد ان کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل دونوں رہنمائوں کو ایسے ہی ایک مقدمے میں رہا بھی کیا جاچکا ہے۔