سری لنکا: اجازت ملنے کے بعد 2 مسلمانوں کی تدفین

216
سری لنکا: تدفین کے لیے کھودی گئیں پہلی دو قبروں کے گرد شہری جمع ہیں

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 2 مسلمانوں کو احتجاج کے بعد دفن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سری لنکا نے گزشتہ برس اپریل سے کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کو جلانے کی سرکاری پالیسی اپنا رکھی تھی۔ اس حکمت عملی پر داخلی اور بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی تنقید کی جا رہی تھی اور کولمبو حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ مسلمانوں کو ان کے مذہبی شعار کے مطابق آخری رسومات کی اجازت دے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک 55 سالہ مسلمان مرد اور 66 سالہ مسلمان خاتون کو اسلامی طریقے کے تحت دفن کردیا گیا ہے۔