لبنان: معاشی بحران کے باعث حکومت مخالف احتجاج میں شدت

208
بیروت: مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بند کررکھی ہے‘ حالات کی خرابی کے باعث فوجی اہل کاروں نے گاڑی کو آگے جانے سے روک رکھا ہے

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ کے اہم ملک لبنان میں برسوں سے جاری سیاسی بحران کی وجہ سے جنم لینے والے معاشی بحران نے عوام کو احتجاج پر مجبور کر رکھا ہے۔ بدھ کے روز سے شروع ہونے والی حکومت مخالف احتجاج کی نئی لہر میں ہفتے کے روز اچانک شدت آگئی۔ اس دوران مظاہرین نے دارالحکومت بیروت سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔ اس دوران مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں، جب کہ حکومت نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے فوج کو تعینات کردیا۔