حکومتی ارکان نے ’’ نوٹ کو عزت دو‘‘ کے پلے کارڈزاپوزیشن نشستوں پر رکھ دیے

244

اسلام آباد ( آ ن لائن) قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے۔وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کاووٹ لینے کے لیے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے،نواز شریف اور آصف زرداری کے پورٹریٹ کے ساتھ تحریک انصاف کے ایم این ایز نے ’’نوٹ کو عزت دو‘‘ کے پلے کارڈز بھی رکھے۔بتایا گیا ہے کہ حکومتی ارکان نوٹ کو عزت دو کے پلے کارڈ بھی اپنے ہمراہ لائے تھے۔