عمران خان کا نواز شریف کے لیے شیریں مزاری کے آنسوؤں کا تذکرہ

211

اسلام آ باد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کے لیے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے آنسوؤں کا ایوان میں تذکرہ کر دیا۔اعتماد کے ووٹ کے موقع پر وزیراعظم نے کابینہ کے بعض ارکان کی سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن سے باہر جانے کی اجازت دینے کی حمایت کا تذکرہ کیا اور کہا کہ6 گھنٹے کابینہ میں اس پر بحث ہوئی اور کہا گیا کہ نواز شریف مرنے والا ہے یہ جہاز میں بھی نہیں بیٹھ سکے گا ،شیریں مزاری تو آنسو بہا رہی تھیں جب کہ ان کے مشکل سے آنسو نکلتے ہیں۔