سینیٹ انتخابات کے مشتبہ ارکان کا وزیراعظم کے ساتھ گروپ فوٹو

141

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشتبہ ارکان بھی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے ساتھ گروپ فوٹو بنواتے رہے ،وزیراعظم نے کم ہی توجہ دی،یہ مخصوص ارکان ایوان میں شرمندہ شرمندہ نظر آئے،نظریں جھکائے خاموشی سے وزیر اعظم کے قریب آئے،عمران خان نے ان کی طرف دیکھے بغیر پھیکی مسکراہٹ سے خیر مقدم کیا،یہ ارکان گروپ فوٹو بنوا رہے تھے مگر وزیراعظم نے ایک بار بھی ان کی طرف نہیں دیکھا۔