وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفا نہ دینے کا فیصلہ

169

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد استعفا نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی اور ملاقات میں وزیر اعظم نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلیے حفیظ شیخ کی خدمات ہیں، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے استعفا نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی امید پر 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد 11 جون کے بعد وفاقی وزیر نہیں رہیں گے، اور 11 جون کے بعد بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔