ایف بی آر کا’’ٹریک اینڈ ٹریس سلوشن‘‘ کیلیے کنسورشیم سے معاہدہ

132

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی سے تمباکو، سیمنٹ، شوگر اور کھاد کے شعبوں پر ’’ٹریک اینڈ ٹریس سلوشن‘‘ لگانے کے لیے ایک کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد معاشی سرگرمیوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لانا، ریونیو کو بہتر بنانا اور مارکیٹ میں جعلی مصنوعات کی روک تھام ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے بتایا کہ اس سے 4 کروڑ 50 لاکھ ٹن سیمنٹ، 4 ارب سگریٹ، 40 لاکھ ٹن چینی اور 4 کروڑ ٹن کھاد کا شعبہ ٹیکس نیٹ میں آئے گا۔