ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا‘ عارف علوی

152

لاہور (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سماجی مسائل کے حل کے لیے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا‘ مسلم امہ کا شاندار ماضی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہونا چاہیے‘ نبی کریمؐکا حکم ہے کہ لوگوں کو روزی کا راستہ دو‘ ملکی ترقی کے لیے خصوصی افراد کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے‘ میرا ایمان ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اخوت فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا‘ کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری جدوجہد طویل ہے۔