‘اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں’

471

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، تمہیں گلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی، نہ آج کے اجلاس کو تسلیم کرتے ہیں  نہ اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شیشے کے گھر میں رہ کر کسی پر پتھر نہیں پھینکتے یہ سب ڈھونگ ہے جو رچایا گیا ہے، اجلاس جعلی وزیراعظم کی سمری پر بلایا گیا ہے صدر مملکت نے ایوان کا اجلاس بلایا ہے،عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد پھر سے اعتماد کے ووٹ لینے کی بات کی ہے۔

انہوں نے عمران خان کس منہ سےریاست مدینہ کی بات کرتا ہے عمران خان کبھی ریاست مدینہ،کبھی چین،کبھی امریکا،کبھی ایران کےنظام کی بات کرتےہیں کبھی کہتا ہے ریاست مدینہ کا نظام، کبھی چائنا نظام کو آئیڈل کہتا ہے، تعجب ہے کہ آج عمران خان نے پھر سے ریاست مدینہ کی بات کی،  تم نے خود جائیداد بنائی ہے، 12 لاکھ میں بنی گالا کا محل ریگولرائز کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، تمہیں گلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی، بدمعاشوں نے شرفا کی پریس کانفرنس پر حملہ کیا  جعلی اجلاس بلایاگیا ، ہم اعتماد کا ووٹ  تسلیم نہیں کرتے، واضح اعلان کرتا ہوں پی ڈی ایم آج کے اجلاس کوآئینی نہیں سمجھتی، اپوزیشن کے دو ممبران نگرانی کیلئے گئے ہوں گے، 2018 میں عمران خان کی اکثریت جعلی تھی اور آج بھی جعلی ہےپےدرپے ذلت آمیزشکست،اقتدارہاتھ سے جاتادکھائی دے تویوں دماغ کاالٹ جاناسمجھ آتا ہے۔