اپوزیشن کا اگلا حملہ پنجاب حکومت پرہوسکتا ہے، شیخ رشید

388

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اگلا حملہ پنجاب حکومت پرہوسکتا ہے،الیکشن کمیشن پر ہمیں زیادہ نزلہ نہیں گرانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ پاکستان چلانے کے لیے آئی ایم ایف کےپاس جاناضروری تھا،سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ نہیں پیسا چلا ہے،ووٹ صرف آصف زرداری نےخریدے کوئی ووٹ ٹکٹ پرنہیں بکا،پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوایہ بہت اچھاہوا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن صادق سنجرانی جیت جائیں گے،26 مارچ کواپوزیشن آئین و قانون کوہاتھ میں نہ لےتوشوق سےآئیں،ڈی چوک پراحتجاج کی اجازت دینے نہ دینےکافیصلہ وزیر اعظم کاہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ مریم اورنگزیب کےساتھ جوہوااگردرخواست ملی توضرور کارروائی کروں گا،مریم اورنگزیب کے ساتھ جو ہوانہیں ہوناچاہیے،مریم اورنگزیب کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی،اس کی مذمت کرتاہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مجھے نواز شریف کے واپس آنے کا یقین بہت کم ہے، نواز شریف کی واپسی کا ٹاسک میرے پاس نہیں، شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں، نواز شریف واقعی بیمار تھے ، نوازشریف کی لندن روانگی کیلئے  کابینہ کے14ارکان نےووٹ دیامیں بھی شامل تھا،تحقیقات کی گئیں تومعلوم ہواکہ نواز شریف کی صحت سےمتعلق رپورٹس ٹھیک تھیں۔