‘اعتماد کو چھوڑو آکر مقابلہ کرو، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں’

355

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعتماد کو چھوڑو آکر کرمقابلہ کرو، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ،میدان میں آوَ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہےسیاسی ورکر کبھی گالیاں نہیں دیتا، سیاسی ورکر کبھی کسی کی عزت سے نہیں کھیلتا آج ہم پر حملہ کیا گیا، میں ان پہاڑوں کا بیٹا ہوں ، سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام بھی شاہد خاقان عباسی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے، وزیراعظم کے پاس اکثریت ہے نہ  بات کرسکتےہیں، پی ٹی آئی والے  صرف بدمعاشی کرسکتےہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیاصدرنے لکھا  کہ عمران خان آپ کی  اکثریت ختم ہوگئی ہے صدر ، وزیراعظم، اسپیکر غیرقانونی اجلاس بلانے میں  ملوث  ہیں،ہم نے چوروں کا ہر فورم پر مقابلہ کرنا ہے۔