پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کارکنان اور ن لیگی رہنما گھتم گھتا  

348

اسلام آباد: پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کارکنان اور ن لیگی رہنما گھتم گھتا  ہوگئے، مصدق ملک اور شاہد خاقان کو دھکے ملنے اور تھپڑ پڑنے  پر دونوں رہنماؤں نے لاتوں اور مکوں کا آزادنہ استعمال کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے کہ پی ٹی آئی کارکنا ن کی جانب سے نعرے بازی شروع ہوگئی،  جس میں گالم گلوچ اور چورچور کی صدائیں بلندہوئیں۔

پی ٹی آئی کارکن نے مصدق ملک کے منہ پر تھپڑ مارا توجواب میں مصدق ملک اور شاہد خاقان نے لاتوں اور مکوں سے بھرپور جواب دیا،مرتضی جاوید عباسی اور احسن اقبال کو تحریک انصاف کی جانب سے  جوتا بھی پڑگیا۔

معاملہ جب سنگین صورتحال اختیار کرگیا تو پولیس نے آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ن لیگی قیادت کو گھیرے میں لے کر محفوظ مقام تک پہنچایا اور فوری طور پر ریڈ زون کو سیل کرکے پولیس کی اضافی نفری منگوالی گئی۔