کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا ؟ فیصلہ اپوزیشن کرے گی، پی ڈی ایم رہنما

295

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گن پوائنٹ پر ارکان اسمبلی سے ووٹ لیا جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے، حکومت کا گھر جانا ٹہر چکا ہے ، صبح گئی یا شام گئی،جن پر بکنے کا الزام لگایا اُن سے ہی آج اعتماد کا ووٹ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی طرح پیکنگ کرناپرائم منسٹرہاوس میں کچھ چھوڑکرنہ جانا،چند دن مہلت کےبطورمل گئےہیں،تمہاری اے ٹی ایم کی داستانیں عوام کے سامنےآئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین سے کہتی ہوں تہتر سال میں اتنا بڑا چور پاکستان میں سامنے نہیں آیا، آپ کو عارضی چند دنوں کی مہلت ملی ہے اس مانگے تانگے رزق سے موت اچھی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کی کامیابی کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کب کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا ؟ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،اپوزیشن جماعتیں طے کریں گی کہ عمران خان کو  کب تک وزیر اعظم کی کر سی پر بیٹھا نا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ کی ایک سیٹ نے کٹھ پتلیوں کو بے نقاب کردیا،نواز شریف اور آصف زرداری پلان بناتے ہیں تو یہ کٹھ پتلی فارغ ہوجاتے ہیں،جس سے پورانظام بے نقاب ہوگیا ہے۔