بچوں کو خطرے میں ڈالنے والی ماں کے بیگ سے ایسا کیا ملا کہ جرم کی نوعیت سنگین ہوگئی

344

امریکی ریاست اوتاہ میں ایک خاتون کو ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو کال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ خاتون کے 2 کمسن بچے بھی گاڑی میں موجود تھے۔

مقامی کاؤنٹی شیرف کے مطابق 19 سالہ گیبریلا این مکینزی کو اس وقت روکا جب انہیں شام 6:30 بجے کے بعد ڈرائینگ کے قانون کیخلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔

پولیس والوں نے گاڑی رُکوا کر انہیں اپنے بچوں (ایک 2 ماہ اور دوسرا آٹھ ماہ) کو کار سے باہر اتارنے کا کہا تاکہ وہ گاڑی کی مزید تلاشی لے سکیں۔

حکام کے مطابق مکینزی نے تعاون کرنے سے انکار کیا لیکن پھر اپنے بچوں کو کار سے باہر لے آئیں تاہم وہاں موجود پولیس نے اُن کی کمر پر بندھا ایک چھوٹا سا بیگ دیکھا جسے وہ چھپانے کی کوشش کررہی تھیں۔

اہلکاروں نے خاتون کو ہتھکڑیاں لگا کر بیگ ضبط کرلیا اور جب بیگ کی تلاشی لی تو اُس میں سے چرس برآمد ہوئی۔

شیرف نے بتایا کہ ان کے پاس سے چرس ، شراب کی ایک بوتل اور دیگر منشیات کا سامان بھی ملا۔