شام: ترک سرحد کے قریب آئل ریفائنری پر میزائل حملہ، 1 ہلاک 11 زخمی

294

شمالی شام میں ترک سرحد کے قریب میزائل حملہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 11 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

انادولو ایجنسی کے مطابق میزائیل حملے میں الباب اور جرابلس کے علاقے کے قریب آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہاں موجود مشینریاں تباہ ہوگئی ہیں۔

آئل ریفائنری ترک سرحد کے قریب واقع تھی جہاں ترک افواج بھی تعینات ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میزائل حملہ کس نے کیا۔

واضح رہے کہ ترکی شامی صدر بشار الاسد کا تختی الٹنے کے خواہشمند گروہ کی حمایت کرتا ہے جبکہ حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ان باغیوں کیخلاف جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔