اسرائیلی جنگی جرائم: کیمالا ہارس کا اسرائیل کو دلاسہ

389

امریکی نائب صدر کیمالا ہارس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے ساتھ ایک ملاقات میں فلسطینی علاقوں میں ممکنہ جنگی جرائم کی بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی تحقیقات کی امریکی مذمت کی تصدیق کردی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق جنوری میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کیمالا ہارس کا بینجیمن نیتن یاہو سے یہ پہلا سرکاری رابطہ ہے جس میں کیمالا ہارس نے عالمی فوجدادی عدالت کی اسرائیل جنگی جرائم کی تحقیقات کے فیصلے پر امریکا کی مخالفت کی اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے فروری میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جنگی جرائم کی تحقیقات ہونگی۔

چیف پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے وعدہ کیا ہے کہ انکوائری “آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور بغیر کسی خوف اور حمایت کے کی جائیگی۔