فیمن ازم اسلام اور سماج سے بغاوت کا نام ہے، سمیحہ قاضی

428

سابق رکن قومی اسمبلی و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ فیمن ازم اسلام اور سماج سے بغاوت کا نام ہے۔

جماعت اسلامی  کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کراچی کے مقامی ہوٹل  میں  خواتین کانفرنس ہوئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت  کی۔

کانفرنس سے دردانہ صدیقی (سیکریٹری جنرل،جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان) ,  ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی (سابق رکن قومی اسمبلی و اسلامی نظریاتی کونسل) اور  حافظ نعیم الرحمن (امیرجماعت اسلامی کراچی) نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ عورت کو حقوق تب ملتے ہیں جب خاندان مضبوط ہوتا ہے ہم فیمن ازم اور جینڈر اکویلٹی کے حامی نہیں ہم فیملی ازم کے حامی ہیں ہمیں اپنے اپنے رول پر فخر ہے یہی فیملی ازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ جن نظریات سے جان چھڑا رہا ہم انہیں اپنا رہے یورپ اب خاندانی نظام کی طرف واپس پلٹ رہا ہےجماعت اسلامی ویمن اینڈ فیملی کمیشن  کا ادارہ چلا رہی ہے خواتین کے عالمی دن پر فلسطین، کشمیر اور عالم اسلام کی مظلوم خواتین کو نہیں بھولنا چاہیےہمیں ان خواتین کے بھی ساتھ دینا ہے۔