دنیا بھر میں کورونا سے ہوئیں 90 فیصد اموات کا تعلق موٹاپے سے ہے، محققین

456

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہوئی 90 اموات اُن ممالک میں ہوئی ہیں جہاں عوام کی اکثریت موٹاپے کا شکار ہے۔ محققین کا اب مطالبہ ہے کہ ویکسی نیشن کے وقت اُن افراد کو فوقیت دی جائے جن کا وزن غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔

ورلڈ اوبیسیٹی فیڈریشن کا عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے جاری کردہ ایک مطالعے کے مطابق امریکہ جیسے ممالک میں اموات کی شرح دس گنا زیادہ ہے جہاں کل آبادی کا کم از کم 50 فیصد موٹے افراد پر مبنی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈانوم گیبریئس نے کہا کہ اس مسئلے پر عالمی سطح پر حکومتوں کے جاگ جانے کا وقت ہے۔ کورونا وبا سے ہوئییں اموات اور موٹاپے کے درمیان باہمی ربط واضح ہے۔

تحقیق کے مطابق طویل عمر کے بعد زیادہ وزن کورونا سے اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ محققین نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کی اموات کے اعداد و شمار اور عالمی صحت آبزرویٹری کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی 25 لاکھ اموات میں سے 20 لاکھ 2 ہزار اموات کا تعلق موٹاپے سے ہے۔